Saturday , December 15 2018

تھکی ماندہ سیمونہ ہالپ نے بالآخر روجرز کپ کے سیمی فائنل میں داخل

مانٹریال ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کی کھلاڑی سیمونہ ہالپ جو اپنے میاچس شیڈول سے ناراض تھیں ۔ بالآخر اشلے بار ٹی کو 6-4,6-1 کو شکست دے کر روجرز کپ کے ویمنس سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ اتوار کو فائنل کیلئے سیمونہ ہالپ کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح کے ساتھ ہوتا ہے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ سلون اسٹیفن اور ففتھ سیڈ علینا سوئیلونا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ چار سال میں ہالپ نے تیسری مرتبہ روجرز کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے ۔ وہ آخری مرتبہ 2016 ء میں مانیٹریال میں فائنل میاچ جیتا تھا ۔ ہالپ نے جمعہ کو پہلے سیمی فائنل کھیلتے ہوئے اعتراض جتایا تھا کہ لگاتار دو راتوں کے میاچ سے اس کی تھکن میں اضافہ ہوگیا تھا اور یہ میاچس کے شیڈول کو بہت ہی خراب قرار دیا تھا ۔ حالانکہ وہ صرف پندرہ گھنٹے کے وقفہ کے بعد کھیل رہی تھیں لیکن بارٹی پر پوری طرح قابو حاصل کرچکی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT