Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / تھیئم اور کرسٹینا کی دوستی گہری ہونے لگی

تھیئم اور کرسٹینا کی دوستی گہری ہونے لگی

پیرس۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریا کے ٹینس اسٹار ڈومینک تھیئم فرانس کی کرسٹینا ملاڈینو وچ کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ کچھ ہی عرصے میں دوستی کے بعد دونوں مختلف مقامات پر یکجا دیکھے گئے اور کرسٹینا ملاڈینووچ اے ٹی پی فائنلز کے ہر میچ میں ڈومینک تھیئم کی حمایت کیلئے ان کی والدہ کے ساتھ میدان میں موجود رہیں۔ ڈومینک تھئیم نے کہا ہے کہ وہ اپنے رومانوی تعلقات پر زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن دونوں کی باہمی دلچسپی ہے۔ ان کے کوچ نے کہا ہے کہ کرسٹینا ملاڈینو وچ کا پروفیشنل کھلاڑی کی طرح معاملات کو سمجھنا فائدہ مند ہے۔یادرہے کہ تھئیم کو ابھرتے اور مستقبل کے اسٹار کھلاڑیوں میں شامل کیا جارہا ہے جنہوں نے رواں سیزن فرنچ اوپن سے قبل کلے کورٹ پر نڈال کو بھی شکست دی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT