Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / تھیم کو شکست،زویریونے میڈرڈ خطاب جیت لیا

تھیم کو شکست،زویریونے میڈرڈ خطاب جیت لیا

میڈرڈ۔14مئی (سیاست ڈاٹ کام)اسپین میں کھیلے گئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے حاصل کر لیا۔ انہوں نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو آسانی کے ساتھ شکست سے دوچار کردیا۔نمبر دو سیڈ الیگزینڈر زویریو کی کامیابی کا اسکور یکساں طور پر 6-4 رہا -واضح رہے کہ اس سے قبل دوسرے سیمی فائنل میں نمبر دو سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے کینیڈین حریف ڈینس شاپووالوف کو ۶۔۴ اور6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔علاوہ ازیں اٹلی میں شروع ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگل کوالیفائنگ راؤنڈز میں حیران کن نتائج دیکھنے میں آئے جب ٹاپ سیڈ سربین الیکسینڈرا کرونچ اور نمبر دو سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا کے علاوہ نمبر چھ سیڈ چیک جمہویہ کی کیٹرینا سینیا کووا،نمبر نو سیڈ اٹلی کی کمیلا جارجی،جرمنی کی مونا بارتھیل اور نمبر پندرہ سیڈپورٹو ریکو کی مونیکا پوئیگ بھی ناکامی سے دوچار ہوئیں۔کوالیفائنگ مرحلے کی ٹاپ ٹین سیڈنگ میں شامل پلیئرز کروشیا کی ڈونا ویکچ،چائنیز تائپے کی سو وائی سیہہ، بلجیم کی الیسن فان اٹوانک اورامریکہ کی ڈینیئل کالنزنے مین راؤنڈز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی ٹورنمنٹ کے مینز سنگل مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ریان ہیریسن نے یوئیچی سوگیٹا، اسٹیو جانسن نے اسٹینسلاس واورینکا، جیک سوک نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر، پیٹر گوائیزک نے سام کوئیری اور لورینزو سونیگو نے فرانس کے ایڈریان منارینو کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا لیکن اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران ٹاپ ٹین سیڈنگ میں شامل کھلاڑیوں پرتگال کے یوآؤسوسا،جرمنی کے میسچا زویریو،اسپین کے گلرمو گارشیا لوپیز،سربیا کے وکٹر ٹرائیکی،سربیا کے ڈوسان لائیووچ،روس کے میخائیل یوزنی اور فرانس کے جولین بینے ٹیوکا سفر تمام ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT