Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / تہاڑجیل میں چھوٹا راجن محروس، سیکوریٹی سخت جیل حکام کو پورے علاقہ کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت

تہاڑجیل میں چھوٹا راجن محروس، سیکوریٹی سخت جیل حکام کو پورے علاقہ کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تہاڑجیل کے جیل نمبر 2 کے اندر اور اطراف و اکناف میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے جہاں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو کل 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے بعد محروس کردیا گیا۔ جیل حکام کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ جیل کے اندر اور اس علاقہ کے اطراف و اکناف میں زیادہ سے زیادہ سیکوریٹی انتظامات کرتے ہوئے چوکسی اختیار کی جائے۔ چھوٹا راجن کی نگرانی کیلئے 10 ہیڈ وارڈرس، 10 وارڈرس، ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو چھوٹا راجن پر نظر رکھے گی۔ اس ٹیم میں شامل تمام افراد کو مختلف جیلوں سے یہاں لایا گیا ہے۔ جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ڈی جی نے عملہ کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور خبردار کیا کہ کوئی سیکوریٹی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اگر سیکوریٹی خالی پائی گئی تو خآطیوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ چھوٹا راجن کو کل نہایت ہی سیکوریٹی والی جیل کو لایا گیا۔ سی بی آئی کی عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا تھا۔ سی بی آئی نے چھوٹا راجن کے خلاف مہاراشٹرا پولیس کی جانب سے رجسٹرڈ کردہ 71 کیسوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجن نے جیل آنے والے اپنے رشتہ داروں کے ناموں کی فہرست میں ایک بیوی اور ایک دوست کا نام لکھوایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT