Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / تہاڑ جیل میں جانوروں سے بد تر سلوک : یسین بھٹکل

تہاڑ جیل میں جانوروں سے بد تر سلوک : یسین بھٹکل

نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے شریک بانی یسین بھٹکل نے آج ایک عدالت میں انکشاف کیا کہ تہاڑ جیل میں ان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں ماہ رمضان میں بھی مناسب غذا فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔ یسین بھٹکل کو ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہوئے حملوں کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اڈیشنل سشن جج راج کپور کے سامنے یہ ادعا کیا اور جج نے تہار جیل کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں 23 جولائی کو رپورٹ داخل کریں۔ اپنی درخواست میں بھٹکل نے الزام عائد کیا کہ انہیں فی الحال جیل نمبر 2 میں رکھا گیا ہے اور انہیں تنہا رکھا جارہا ہے ۔ انہیں اپنے سیل سے باہر نکلنے اور روشنی دیکھنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ ان کے وکیل نے کہا کہ بھٹکل رمضان میں روزے رکھ رہا ہے لیکن اسے مناسب غذا فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT