Wednesday , December 12 2018

تہذیب و شائستگی کی نمائندہ کتاب ’او مخاطب ! ‘ کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اردو ادبیات میں مذہبی اور تہذیبی تحریروں کے ذریعہ اپنی شناخت قائم کرنے والی نثری ادب کی نمائندہ خاتون جاویدہ بیگم ورنگلی کی تیسری تصنیف ’ او مخاطب ‘ کی رسم اجراء نواب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ دفتر سیاست میں بعد نماز عصر انجام دی جانے والی اس رسم اجراء تقریب میں نامور مزاح نگار پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی ، پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ، محمد تاج الدین ڈپٹی ڈائرکٹر لوک ایوکت ، احمد صدیقی مکیش ، علی بن سعید الگتمی ، محمد احمد شریف صدر سیکولر سوسائٹی حیدرآباد ، شاہ باز علی خاں اور محمد ایمان تاج نے شرکت کی ۔ اخلاقی ، مذہبی اور سماجی موضوعات پر مبنی یہ کتاب ’ او مخاطب ‘ جملہ 37 مضامین پر مشتمل ہے جو اردو اکیڈیمی کے جزوی مالی تعاون سے شائع ہوئی ہے ۔ یہ کتاب مرکزی مکتبہ اسلامی چھتہ بازار سے دیڑھ سو روپئے ادا کر کے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ جناب زاہد علی خاں نے کتاب کی اشاعت پر جاویدہ بیگم ورنگلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اردو کے مرد و خواتین ادباء سے اصلاحی موضوعات پر مضامین لکھ کر قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کی خواہش ظاہر کی ۔ اس کتاب کو مصنف کے پتے 4-6-30/2/2 عطا پور یا پھر سیل نمبر 9399949000 سے رابطہ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT