Saturday , December 15 2018

تہذیب کی حفاظت کیلئے مادری زبان میں حصول تعلیم پر زور

نارائن پیٹ /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تعلیم ہی کے ذریعہ انسان ترقی کرسکتا ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں مسلمانوں کے اندر تعلیم کے فیصد میں اضافہ کیلئے ہر ذمہ دار شہری کو جدوجہد کرنی چاہئے ۔ الفلاح ایجوکیشنل سواسئٹی پسماندہ مسلم علاقہ میں تعلیمی شعور کی بیداری کیلئے جو کوشش کر رہی ہے وہ قابل تقلید ہے ۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی

نارائن پیٹ /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تعلیم ہی کے ذریعہ انسان ترقی کرسکتا ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں مسلمانوں کے اندر تعلیم کے فیصد میں اضافہ کیلئے ہر ذمہ دار شہری کو جدوجہد کرنی چاہئے ۔ الفلاح ایجوکیشنل سواسئٹی پسماندہ مسلم علاقہ میں تعلیمی شعور کی بیداری کیلئے جو کوشش کر رہی ہے وہ قابل تقلید ہے ۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے الفلاح ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے الفلاح ہائی اسکول کی طالبہ تسلیم بیگم جنہوں نے گذشتہ تعلیمی سال انٹرمیڈیٹ میں ریاسی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا تھا کو مسٹر راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے 10 ہزار روپئے کا تربیتی انعام دیا اور اسکول کیلئے ایک کمپیوٹر اندرون 15 یوم دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر شیوا کمار ریڈی جنرل سکریٹری ضلع ٹی آر ایس و حلقہ اسمبلی انچارج نے بتایا کہ ان کے والد نے عثمانیہ یونیورسٹی سے اردو ذریعہ تعلیم حاصل کی تھی اور کہا کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کریں ۔ انہیں تہذیب کی حفاظت کریں ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں مہارت حاصل کریں ۔ مسٹر شیوا کمار ریڈی نے ہائی اسکول کی طالبہ جنہوں نے انٹرمیڈیٹ میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا تھا کو 5 ہزار روپئے کا ترغیبی انعام دیا اور آئندہ تعلیمی سال بھی 5 ہزار روپئے ترغیبی انعام دینے کا اعلان کیا ۔ شریمتی گندے انوسویا چیرپرسن بلدیہ نے افلاح ہائی اسکول کیلئے سرکاری اراضی کے عطیہ کا اعلان کیا ۔ جناب محمد افتخار الدین احمد ریاستی صدر مسلم ریزرویشن فرنٹ نے کہا کہ مجالس مقامی پنچایت نظام میں خواتین کیلئے 50 فیصد تحفظات فراہم کئے گئے ہیں مگر مسلم خواتین ان تحفظات سے استفادہ نہیں کر پارہی ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج سیاسی میدان میں مسلم خواتین کی نمائندگی آنے میںنمک کے برابر ہے ۔ جناب روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے کہا کہ اردو نہ صرف زین کی بلکہ خلاء کی بھی زبان ہے ۔ اردو کا شعر سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا کی گونج خلاء میں بھی گونجی ہے ۔ انگریزی ذریعہ تعلیم سے جو نسل نکل رہی ہے وہ گونگی پیدا ہو رہی ہے ۔ جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی نے افتتاح تقریر میں الفحلا ایجوکیشنل سواسئٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ا لفلاج ایجوکیشنل سوسائٹیمسلمطبقہ میں تعلیمی شعور کی بیداری کیلئے سرگرم ہے ۔ غلام محی الدین چاند صدر مجلس نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اردو ذریعہ تعلیم سے تعلیم دلہوائیں ۔ جناب سید شاہ جلال حسینی سجادہ نشین درگاہ کولم پلی ، گندے چندرکانت بی جے پی قائد ، نندو ناماجی ایڈوکیٹ ، نائب چیرمین بلدیہ ، عبدالقادر ، تبریز حسین تاج ، ماروتی کونسلر ، محمد تاج الدین معاون رکن بلدیہ بھی موجود تھے ۔ اجلاس کی کارروائی جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے چلائی ۔ شریمتی گندے انوسویا چیرپرسن بلدیہ کے ہاتھوں طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT