Monday , August 20 2018
Home / دنیا / تہران : جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک،300 صوفی عقیدتمند گرفتار

تہران : جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک،300 صوفی عقیدتمند گرفتار

تہران،21فروری(سیاست ڈاٹ کام)ایران کی دار الحکومت تہران میں سکیورٹی فورسز اور صوفی عقیدت مندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تہران کے پاسداران روڈ پر کچھ شرپسند عناصر نے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران شرپسندوں نے ایک بس کو راہگیروں پر چڑھا دیا جہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعے میں شرپسندوں نے رضا کار فورس کے ایک جوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے بعد وہ موقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ چاقوؤں کے وار سے ایک رضاکار ہلاک بھی ہوا۔ پولیس ترجمان نے ان حملوں میں 30اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے 300صوفی عقیدت مندوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور ان عقیدت مندوں کا تعلق صوفی پیشوا نور علی تابندہ سے بتایا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT