تہران میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے برطانیہ تیار

لندن 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے آج کہاکہ وہ ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہے کیونکہ حالات اِس وقت سازگار پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ کا یہ موقف تہران کے ساتھ مغربی ممالک کے روابط میں اضافہ کا ایک مثبت اشارہ ہے جبکہ پڑوسی ملک عراق میں جنگجو مسلسل پیشرفت کرتے جارہے ہیں۔ برطانوی خارجہ سکریٹری ولیم ہیگ نے برطانیہ

لندن 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے آج کہاکہ وہ ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہے کیونکہ حالات اِس وقت سازگار پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ کا یہ موقف تہران کے ساتھ مغربی ممالک کے روابط میں اضافہ کا ایک مثبت اشارہ ہے جبکہ پڑوسی ملک عراق میں جنگجو مسلسل پیشرفت کرتے جارہے ہیں۔ برطانوی خارجہ سکریٹری ولیم ہیگ نے برطانیہ کی پارلیمنٹ سے کہاکہ تہران میں تقریباً ڈھائی سال قبل بند کیا گیا سفارت خانہ ہم دوبارہ کھولنے کے لئے تیار ہیں۔ برطانیہ اور ایران کے مابین 2011 ء میں ایران کے دارالحکومت میں برطانوی سفارت خانہ پر حملوں کے بعد سفارتی تعلقات معطل تھے۔ ایران میں نئے صدر کا انتخاب اور نیوکلیر پروگرام پر معاملت کے لئے معاہدہ سے اتفاق نے دونوں ممالک کے مابین روابط کو پھر ایک بار بحال کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ولیم ہیگ نے بتایا کہ اُنھوں نے وزیر خارجہ ایران زریف سے فون پر ربط قائم کرتے ہوئے تازہ پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT