Wednesday , December 12 2018

تہران میں 5.2شدت کا زلزلہ

تہران۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)ایرانی دارالحکومت تہران میں زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس نے سینکڑوں لوگوںکو خوف و ہراس کی حالت میں سڑکوں پر نکل آنے پرمجبور کیا ۔ یونیورسٹی آف تہران کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گذشتہ روز مقام وقت 11:30بجے شب 5.2 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مبدہ دارالحکومت کے تقریباً 40کلومیٹر مغرب میں پایا گیا ۔ حکام نے ابھی تک اس زلزلہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی توثیق نہیں کی ہے ۔ ایران ’’رنگ آف فائر‘‘ (زلزلہ کے اعتبار سے مخدوش حلقہ) پر واقع ہے۔ یہاں کئی شدید زلزلے آچکے ہیں جن میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ حال ہی میں ہلکی شدت کا ایک زلزلہ کا جھٹکا آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT