Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / تہران کے بلدی انتخابات میں بھی اصلاح پسندوں کو کامیابی

تہران کے بلدی انتخابات میں بھی اصلاح پسندوں کو کامیابی

تہران ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے دارالخلافہ میں ہوئے بلدی انتخابات میں اصلاح پسند امیدواروں کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی جہاں انہوں نے 21 نشستوں پر قبضہ کرلیا جبکہ دوسری طرف صدارتی انتخابات میں حسن روحانی دوسری میعاد کیلئے پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں۔ یاد رہیکہ 1999ء میں بلدی انتخابات کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ بلدی مجلس کا مکمل کنٹرول اصلاح پسند امیدواروں کو مل گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دیگر شہروں میں بھی اصلاح پسندوں کی کامیابی کی رپورٹ دی ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہیکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ ایرانی میونسپل کونسلس ہی میئرس کے انتخابات کا اور مختلف ترقیاتی پراجکٹس کے بجٹ کا فیصلہ کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT