Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تہنیتی تقریب اور محفل مشاعرہ کا انعقاد

تہنیتی تقریب اور محفل مشاعرہ کا انعقاد

ظہیرآباد ۔3 ۔ ستمبر ( ذریعہ ای میل ) جناب مصباح الدین احمد صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول نمبر 2B گڑھی ظہیر آباد سابق صدر گزیٹیڈ ہیڈماسٹر اسوسی ایشن 31 سالہ خدمت کے بعد وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے ۔ اس ضمن میں یونائیٹڈ فنکشن ہال میں ایک تہنیتی تقریب و محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت جناب سیف الدین غوری ایم اے عثمانیہ یونیورسٹی نے کی جبکہ فیاض علی سکندر ، ڈاکٹر نوید عبدالجلیل لطیف آرزو ، محمد شکیل نے اپنا کلام سنایا ۔ جناب رحیم غوری صدر و دیا کمیٹی چیرمین اسکول نے مصباح الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ طلباء و اساتذہ کی جانب سے جانب مصباح الدین کی شال و گلپوشی کی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT