Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تہنیتی تقریب کا انعقاد

تہنیتی تقریب کا انعقاد

کورٹلہ ۔ 19ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کٹکم گنیش سٹی کیبل رپورٹر کورٹلہ کو پروفیسر جئے شنکر ایوارڈ ملنے پر مسلم قائدین کورٹلہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر اُن کی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپنی تقریر میں ک

کورٹلہ ۔ 19ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کٹکم گنیش سٹی کیبل رپورٹر کورٹلہ کو پروفیسر جئے شنکر ایوارڈ ملنے پر مسلم قائدین کورٹلہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر اُن کی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ نوجوانوں کو خون کے عطیات دینے کی ترغیب دینے میں مسٹر کٹکم گنیش نے جو رول انجام دیا ہے وہ قابل ستائش اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کٹکم گنیش جو صحافتی میدان سے وابستہ ہیں سماجی پروگراموں میں اپنا رول انجام دیتے ہوئے نوجوانوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے عوامی مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں نوجوانوں سے آگے آنے کی اپیل کی ۔ اس تقریب میں سابق کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب احمد عبدالقیوم ٹی آر ایس قائد جناب محمد نجیب الدین ‘ جناب سردار سمیع اللہ امیر ‘ جناب محمد مظفر احمد سجو ‘ جناب واجد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT