Tuesday , December 11 2018

تہنیتی جلسہ و مشاعرہ

محبوب نگر ۔ /13 اپریل (راست) بروز دوشنبہ /14 اپریل 9 بجے شب بمقام کہکشاں اردو ہال نیو ٹاؤن ایک تہنیتی جلسہ و مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی کریں گے ۔ جلسہ میں ممتاز ادیب نقاد جناب عزیز سہیل لکچرار گورنمنٹ ڈگری ایم وی ایس کالج کے مجموعہ کلام ’’ ادبی نگینے ‘‘ کی اشاعت پر تہنیت پیش کی جائے گی اور موصوف کی ادبی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا ۔ بعد ازاں غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔

ویملواڑہ میں موسم خوشگوار
ویملواڑہ ۔ /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما میں اچانک بارش سے ویملواڑہ منڈل میں کسانوں بالخصوص آم کے درختوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ اتوار کے دن 4 بجے کے وقت اچانک موسم سرد ہوگیا ۔ اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش شروع ہوگئی ۔ بارش ایک گھنٹہ سے زائد لگاتار جاری رہی ۔ اس بارش سے کسانوں کو کافی نقصان پہونچا ہے اور خاص طورپر موسم گرما میں آم کے درختوں کو بھاری نقصان ہوا ہے ۔جبکہ عوام خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT