Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تہواروں کو خوشگوار بنانے کیلئے موثر اقدامات

تہواروں کو خوشگوار بنانے کیلئے موثر اقدامات

مدہول 2 / مارچ (سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے حکو مت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔سڑکوں کی تعمیرات اور سرکاری عمارت کی تعمیر کے علاوہ تمام طبقات کی ترقی اور مذہبی تہواروں کو خوشگوار بنا نے کیلئے حکو مت کی جا نب سے مو ثر اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار مسٹر ٹی نا گیشور رائو وزیر آر اینڈ بی اور مسٹر اندرا کر ن ریڈی

مدہول 2 / مارچ (سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے حکو مت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔سڑکوں کی تعمیرات اور سرکاری عمارت کی تعمیر کے علاوہ تمام طبقات کی ترقی اور مذہبی تہواروں کو خوشگوار بنا نے کیلئے حکو مت کی جا نب سے مو ثر اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار مسٹر ٹی نا گیشور رائو وزیر آر اینڈ بی اور مسٹر اندرا کر ن ریڈی وزیر امکنہ وقانون اور انڈومنٹ نے باسر میں سڑکوں کی سنگ بنیاد و افتتاحی تقریب سے مشتر کہ طور پرخطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کیا باسر پشکرالو جو کہ جاریہ سال جولائی میں منعقد ہو نے جارہا ہے اس ضمن میں حکو مت کی جا نب سے بڑے پیما نے پراقدامات کئے جار ہے ہیں۔ باسر میں کم وبیش 30 کروڑ 3 لا کھ 30 ہزار روپئے کی لا گت سے باسر کے مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے مسٹر نا گیش رائو وزیر آر اینڈ بی نے بتا یا کہ باسر آبادی اور گوداوری گھاٹ تک 18 کروڑ 30 لا کھ روپئے کی لا گت سے بی ٹی سڑک کی تعمیر کی جا ئے گی باسر نظام آباد اور نا ندیڑ ڈبل لا ئن اور فور لا ئن کیلئے 7 کروڑ اور باسر تا لکشٹی پیٹ 10 کروڑ اور بیدریلی تا مہاراشٹر ا دھر م آبادسر حد تک بی ٹی روڈ کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپئے صرف کئے جا ئینگے اسی طرح باسر اور اس کے اطراف و اکناف میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ 3 لاکھ روپئے صرف کئے جار ہے ہیں انہوں نے بتا یا کہ پشکرالو پروگرام کو ہر لحاظ سے کا میا ب بنا یا جائے گا لہذا انہوں نے متعلقہ ٹی آر ایس کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کے اختتام تک بنیادی کا موں پر توجہ دیںاس موقع پر مسٹر جی نا گیش رکن پارلیمنٹ عادل آباد ،مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول ، ضلع کلکٹرڈاکڑ جگن موہن ، جو گو رامنا وزیر جنگلات ، بی رویندر رائو چیف انجئیر تلنگانہ اسٹیٹ آر اینڈ بی ، کے راجا ریڈی انجیئر، آر ڈی او نرمل شیو لنگیا ، شرمتی شوبھا رانی ضلع پر یشد چیر مین عادل آباد، ایم پی پی سائی بابا ، جناب افروز خان ، ایم رمیش ، وینکل راما رائو ، لکشمن رائو ، جٹو اشوک ، بی راجنا ، سید خالد مخدوم ، محمد خلیل احمد باسر ،گورے میاں ، ایم اے عزیز ، عارف الدین تروڑا سر پنج ، وٹھل کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT