Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / تہواروں کے موسم میں سونے کی قیمت میں اضافہ کا امکان

تہواروں کے موسم میں سونے کی قیمت میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)کاروباری تنظیم ایسوچیم کا خیال ہے کہ ایک طرف بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور مالی واقعات کے دباؤ اور دوسرے گھریلو بازار کے مانگ میں بہتری سے اس تہوار والے موسم میں سونے کی قیمت 30ہزار500 روپے سے 33 ہزار500 روپے فی دس گرام کے درمیان رہے گی۔تنظیم کی جانب سے آج یہاں جاری ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال جنوری سے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہونے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں 24 کیرٹ سونااب 31 ہزار روپے سے 31ہزار500 روپے فی دس گرام کے درمیان ہے ۔اس میں کہا گیا ہے ”آنے والے وقت میں شادیوں کے موسم سے اس کی قمیت میں مزید اضافہ ہو گا جو ملک میں سونے کی کھپت کا سب سے بڑا عنصر ہے ۔اگلے چند مہینوں کی مختصر مدت میں سونے کی قیمتوں میں ڈیڑھ سے دو ہزار روپے تک کا اضافہ یا ایک سے دو ہزار روپے تک کی کمی ممکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT