Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیانجن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ : شارا پووا نے خطاب جیت لیا

تیانجن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ : شارا پووا نے خطاب جیت لیا

ڈھائی سال سے جاری پریشانیوں کا اختتام ، فاتحانہ واپسی
تیانجن۔15اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ماریا شارا پوورا نے تقریباً ڈھائی برس کے اپنے نشیب و فراز والے سفر کے بعد آخرکار یہاں تیانجن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں خطابی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔چین کے تیانجن میں اتوار کو کھیلے گئے خاتون سنگلز فائنل میں روسی کھلاڑی نے بیلاروس کی ایرینا سبالینکا کو 7۔5۔ 7۔6 سے شکست دیکر خطاب پر قبضہ کیا۔ ڈھائی برس بعد شاراپووا کا یہ پہلا خطاب ہے جو 15 مہینے ڈوپنگ کے لئے معطلی جھیلنے کے بعد واپسی کررہی ہیں۔پہلی بار ڈبلیو ٹی اے فائنل میں پہنچی سبالینکا کو شارا پووا نے تقریباً دو گھنٹے تک چلے چیلنجنگ میچ میں شکست دی۔ شارا پووا نے آخری بار سال 2015 میں ایٹالین اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ روسی کھلاڑی کے کیریر کا یہ 36 واں ڈبلیو ٹی اے خطاب بھی ہے ۔بیلاروسی کھلاڑی میچ میں کچھ گھبرائی ہوئی نظر آئیں اور پہلے ہی گیم میں شاراپووا نے ان کی سروس بریک کردی۔ لیکن اس کے بعد سبالینکا نے اگلے چار گیم جیت کر 4۔1 کی برتری حاصل کرلی اور میچ کے پہلے سات پوائنٹ بھی جیتے ۔ دو بار اپنی سروس گنوانے والی شاراپووا نے پھر سنبھلتے ہوئے اسکور 4۔3 کیا۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے کئی پاور فل شاٹس لگائے اور شارا پووا نے پھر اپنا چوتھا بریک پوائنٹ استعمال کیا۔اس کے بعد روسی کھلاڑی نے قابو میں رہ کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سبالینکا کی سروس بریک کرکے 6۔5 سے برتری بنائی۔ سبا لینکا اگلے گیم میں فورہینڈ کے ساتھ غلطی کر بیٹھیں اور پہلا سیٹ شارا پووا نے جیتا۔ پھر دوسرے گیم میں دنیا کی 101 ویں رینکنگ کی کھلاڑی نے اچھی شروعات کی اور شارا پووا کی سروس بریک کرتے ہوئے 4۔1 کی برتر قائم کی۔سبالینکا نے خطاب کے لئے مضبوط چیلنج پیش کرتے ہوئے کئی بہترین فورہینڈ ونر لگائے ۔ ایک وقت پر 5۔1 کی برتری کے بعد بیلاروسی کھلاڑی نے سیٹ کو ٹائی بریک میں کھینچ دیا۔ لیکن اس بار شارا پووا نے لگاتار دو بار سبالینکا کی سروس بریک کردی اور اسکور 5۔4 تک پہنچ گیا۔ روسی کھلاڑی نے پھر تیسری بار سبالینکا کی سروس بریک کی اور لگاتار پانچ گیم جیتتے ہوئے 6۔5 پر اپنا پہلا میچ پوائنٹ حاصل کیا۔لیکن انیس سالہ سبالینکا نے ٹائی بریکر میں 8۔8 کے اسکور پر ڈبل فالٹ کردیا جس سے شارا پووا کو چوتھا میچ پوائنٹ مل گیا۔ اس کے بعد 30 سالہ شاراپووا نے اپنے مضبوط سرو کے ساتھ اسٹائک بریک جیت کر خطاب پر قبضہ کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT