Wednesday , January 23 2019

تیانجن کے ایک اور گودام میں دھماکہ

بیجنگ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں واقع ایک گودام میں ہوئے دھماکہ سے گودام پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آ گیا جبکہ صرف دو ماہ قبل ہی دو زبردست دھماکوں میں زائد از 100 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کل جس گودام میں آگ لگی وہاں الکحل کا وافر اسٹاک موجود تھا۔ الکحل شراب تیار کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو ایک آتش گیر سیال ہے۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT