Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / تیجاس ایکسپریس کے 26 مسافرین سمیت غذا سے متاثر

تیجاس ایکسپریس کے 26 مسافرین سمیت غذا سے متاثر

ممبئی ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا سے ممبئی جارہی تیجاس ایکسپریس کے 26 مسافرین سمیت غذا کی وجہ سے بیمار ہوگئے ۔ کونکن ریلوے کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ناشتہ کے بعد ان مسافرین کی طبعیت بگڑ گئی تھی ۔ ٹرین کو مہاراشٹرا میں چپلون اسٹیٹ پر روک دیا گیا اور تمام 26 مسافرین کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔ وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ناشتہ کرنے کے بعد 22 مسافرین کی طبیعت خراب ہوگئی تھی ۔ اس دوران مسافرین کے دو گروپس جن کی تعداد 15 تھی ، بے چینی اور متلی کی شکایت کی ۔ ترجمان نے بتایا کہ کیٹرنگ کے ذمہ دار کنٹراکٹر کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی گئی ہے اور اگر وہ خطاوار پائے تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT