Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / تیجسونی اور انیش کی سنہری کامیابی،گولڈمیڈلس میں اضافہ

تیجسونی اور انیش کی سنہری کامیابی،گولڈمیڈلس میں اضافہ

گولڈ کوسٹ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تیجسونی ساونت نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن اور 15 سالہ انیش بھنوالا نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں دولت مشترکہ کھیل کا ریکارڈ بناتے ہوئے آج یہاں 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانے بازی میں ہندوستان کے لئے دوگولڈ میڈلس جیتے ۔ہندوستان کاگولڈ کوسٹ نشانے بازی میں یہ چھٹا اور مجموعی طور پر 15 واںمیڈل ہے نیز ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ 16 میڈل ہے جس کے ساتھ اس کے میڈلس کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی چوتھی سب سے کامیابی کارکردگی ہے ۔ ہندوستان نے دہلی 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں سب سے زیادہ 38 میڈلس جیتے تھے ۔خاتون نشانے باز تیجسونی نے دن کا پہلا گولڈمیڈل حاصل کیا جو اُن کا اِن کھیلوں میں دوسرا میڈل بھی ہے ۔ انہوں نے 50 میٹر رائل پرون میں سلورمیڈل جیتا تھا ۔ وہیں انیش نے اپنی لاجواب کارکردگی سے نہ صرف دولت مشترکہ کھیل ریکارڈ بنایا بلکہ وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے سب سے کم عمر نشانے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کامیابی 16 سالہ منو بھاکر کے نام تھی جنہوں نے گولڈ کوسٹ میں ہی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔نشانے بازی میں دن کا دوسرا گولڈ میڈل انیش نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں حاصلک کیا۔ انہوں نے بھی دولت مشترکہ کھیل ریکارڈ بناتے ہوئے 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں دیگر ہندوستانی نیرج کمار چھ کھلاڑیوں کے فائنل میں پانچویں نمبر پر رہے ۔ وہ محض 13 پوائنٹ ہی حاصل کرسکے ۔آسٹریلیا کے سرگئی اوگلے وسکی نے 28 کے اسکور کے ساتھ سلورمیڈل اور انگلینڈ کے سیم گوون نے 17 کے اسکور کے ساتھ برونزمیڈل جیتا۔کوالی فکیشن میں بھی انیش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہم وطن نیرج سے ٹاپ پر رہے ۔ فائنل میں بھی انیش نے اس سلسلے کو برقرار رکھا جبکہ نیرج کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ نوجوان نشانے باز نے پہلے مرحلے کی شروع کی دو سیریز میں پرفیکٹ اسکور کیا۔ وہیں دوسرے مرحلے کے شروع میں نیرج نے کچھ بہتر کھیل دکھایا۔ اگلے دور میں نیرج اور انگلینڈ کے سیم گوون کے درمیان شوٹ آؤٹ ہوا لیکن خراب شاٹ کھیل کر ہندوستانی کھلاڑی باہر ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT