Tuesday , October 23 2018
Home / سیاسیات / تیجسوی یادو آئندہ بہار انتخابات میں آر جے ڈی کا چہرہ

تیجسوی یادو آئندہ بہار انتخابات میں آر جے ڈی کا چہرہ

پٹنہ ۔ 10 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج اشارہ دیا کہ اُن کے چھوٹے فرزند تیجسوی یادو آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا چہرہ ہوسکتے ہیں ۔ ریاستی صدر آر جے ڈی رام چندر پرویے کے اس تبصرے کے بعد کے آئندہ حکومت پارٹی کی جانب سے تیجسوی یادو کی قیادت میں تشکیل دی جائے گی ۔ ردعمل دریافت کرنے پر لالو پرساد نے اپنے چھوٹے بیٹے کی قیادت کی صلاحیت کی ستائش کی اور کہا کہ وہ قیادت کی صلاحیت اور تقریری صلاحیت کے اعتبار سے ہم سب سے آگے ہے ۔ انھوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ صرف اس لئے ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT