Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / تیج پرتاپ یادو کیخلاف مقدمہ درج

تیج پرتاپ یادو کیخلاف مقدمہ درج

پٹنہ ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بی جے پی قائد نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے خلاف ایک عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ انہوں نے دانستہ طور پر 2015ء کے اسمبلی انتخابات میں اپنی ملکیت اراضی کی تفصیلات کا حلفنامہ داخل کیا تھا۔ عدالت نے 22 ستمبر کو مقدمہ کی سماعت مقرر کی ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل سی سورج نادان پرساد نے الزام عائد کیا ہیکہ تیج پرتاپ یادو نے دانستہ طور پر اپنے حلفنامہ میں 45.24 ڈیسیمل اراضی کو پوشیدہ رکھا ہے جو ان کی ملکیت ہے اور اورنگ آباد میں ہے۔ انہوں نے 2015ء میں مہوبہ سے بطور امیدوار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اس جائیداد پر لارا ڈسٹریبیوٹر پرائیویٹ لمیٹیڈ کا شوروم قائم ہے جو یادو خاندان کی ملکیت ہے۔

جموں اور پونچھ میں پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
جموں ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد اور پونچھ میں خط قبضہ کے پار فائرنگ اور شلباری کی جس کی وجہ سے فوج کو جوابی کارروائی پر مجبور ہونا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT