Tuesday , December 11 2018

تیراکی کے دوران دو طلبہ غرقاب

کاماریڈی۔26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تیراکی کے دوران دو طلباء غرقاب ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب سری رام نگر کالونی میں مقیم ستیہ نارائنا کے فرزند شیکھر اور سرینواس کے فرزند ایرکنڈالو نویں جماعت کے طالب علم ہے۔ ہر روز کی طرح آج بھی گھر سے اسکول کیلئے گئے ہوئے تھے اور یہ دونوں آپس میں دوست تھے اور ایک اپنے ساتھی  مہیش کے ساتھ مل کر تینوں تیراکی کیلئے گئے ہوئے تھے اور یہ تینوں کپڑے نکال کر پانی میں داخل ہوگئے۔ ایرکنڈالو اور شیکھر گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے غرقاب ہوگئے۔ مہیش کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر یہاں پر موجودمقامی افراد نے اسے بچالیا اور تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ان کے افراد خاندان کو اطلاع دی پولیس اور فائر محکمہ کے عہدیدار یہاں پہنچ کر غرقاب طلباء کو باہر نکالنے کیلئے کوشش کرنا شروع کیا۔ شام ہونا شروع ہوئی تو تاریکی کی وجہ سے نعشوں کو ڈھونا مشکل ہورہا تھا پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT