Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

حیدرآباد ۔19 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) حمایت سالگرہ میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ساتھیوں کی کوششوں کے باوجود وہ زندہ نہ بچ سکا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ محمد عرفان جو آصف نگر مہدی پٹنم علاقہ کے ساکن محمد موسیٰ کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے وال پینٹر تھا۔ کل وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حمایت ساگر تیراکی کی غرض سے گیا اور تیراکی کے دوران وہ غرقاب ہوگیا ۔ تاہم ساتھیوں نے کوشش کرتے ہوئے اسے فوری پانی سے نکالا اور مقامی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ بچ نہ سکا ۔ راجندر نگر پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT