Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / تیزابی حملوں کے متاثرین کیلئے بروقت علاج و معاوضہ

تیزابی حملوں کے متاثرین کیلئے بروقت علاج و معاوضہ

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیزابی حملوں کے متاثرین کے مصائب و آلام میں اضافہ کے پیش نظر مرکز نے آج تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ معاوضہ رقم کی عاجلانہ اجرائی اور ان کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جائے۔ معتمد داخلہ مسٹر ایل سی گوئل کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تی

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیزابی حملوں کے متاثرین کے مصائب و آلام میں اضافہ کے پیش نظر مرکز نے آج تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ معاوضہ رقم کی عاجلانہ اجرائی اور ان کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جائے۔ معتمد داخلہ مسٹر ایل سی گوئل کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تیزاب حملہ کیسوں سے مکمل حساسیت کے ساتھ نمٹا جائے اور معاوضہ رقم کی عاجلانہ اجرائی کیلئے مروجہ طریقہ کار میں یکسانیت پیدا کی جائے۔ متاثرین کا طبی علاج کروایا جائے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے یہ ہدایت دی تھی کہ تیزابی حملوں کے متاثرین کو ریاستی حکومتوں کی جانب سے 3 لاکھ روپئے معاوضہ فراہم کیا جائے جبکہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ 357C کے تحت سرکاری و خانگی ہاسپٹلوں میں متاثرین کو مفت میں ابتدائی طبی امداد یا مکمل علاج فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ مرکزی معتمد صحت بی پی شرما نے متاثرین کیلئے پلاسٹک سرجری کرنے ماہر ڈاکٹروں کا تقرر کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT