Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تیز بارش کے باعث چینائی سنٹرل ریلوے اسٹیشن میں پانی

تیز بارش کے باعث چینائی سنٹرل ریلوے اسٹیشن میں پانی

ٹرینس کی منسوخی اور رخ میں تبدیلی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تیز بارش کے باعث چینائی سنٹرل ریلوے اسٹیشن میں پانی جمع ہونے اور اس میں اضافہ کی وجہ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے آج ایک ٹرین کو منسوخ اور دیگر دو ٹرینس کو جزوی طور پر منسوخ کیا اور کئی ٹرینس کے رخ میں تبدیلی کی ۔ ٹرین چینائی سنٹرل وجئے واڑہ ، چینائی سنٹرل جن شتابدھی ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا جب کہ ٹرین وجئے واڑہ ۔ چینائی سنٹرل وجئے واڑہ پناکنی ایکسپریس کو گوڈور اور چینائی سنٹرل کے درمیان جزوی منسوخ کیا گیا ۔ ٹرین بترا گنٹہ ، چینائی سنٹرل بترا گنٹہ پاسنجر کو بھی گوڈور اور چینائی سنٹرل کے درمیان جزوی منسوخ کیا گیا اور جن ٹرینس کے رخ میں تبدیلی کی گئی ہے وہ ہیں منارگوڑی بگت کی کوٹھی ایکسپریس ، ٹرین دیبرو گڑھ بنگلور ایکسپریس ، ٹرین تریوندرم سنٹرل گوہاٹی ایکسپریس ، ٹرین بلاسپور چینائی سنٹرل ایکسپریس ، ٹرین ماتا ویشنو دیوی کٹرا چینائی سنٹرل انڈمان ایکسپریس ۔۔

TOPPOPULARRECENT