Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / تیز ترین ٹرین کا کامیاب آزمائشی سفر

تیز ترین ٹرین کا کامیاب آزمائشی سفر

دہلی سے 90منٹ میں آگرہ پہونچنا ممکن ، نومبر سے باقاعدہ آغاز

دہلی سے 90منٹ میں آگرہ پہونچنا ممکن ، نومبر سے باقاعدہ آغاز
نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی سے تاج محل کا سفر صرف 90 منٹ پورا کیا جاسکے گا ۔ ریلویز نے تیز رفتار ٹرین چلانے کا آزمائشی سفر آج کامیابی کے ساتھ پورا کیا۔ یہ ٹرین 160 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اور نومبر سے باقاعدہ طور پر اس کا آغاز ہوگا۔ ریلوے عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک دہلی تا بھوپال شتابدی ایکسپریس کو سب سے تیز تصور کیا جاتا ہے جس کی رفتار 150 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ آج ملک کی سب سے تیز رفتار ٹرین کا آزمائشی سفر نئی دہلی سے 11:15 بجے شروع ہوا اور 99 منٹ بعد یہ ٹرین 10 بوگیوں کے ساتھ آگرہ پہنچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT