Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / تیز ترین گیند کا ریکارڈ کشمیری نوجوان کے ذریعہ توڑنا باعث مسرت : شعیب

تیز ترین گیند کا ریکارڈ کشمیری نوجوان کے ذریعہ توڑنا باعث مسرت : شعیب

اسلام آباد۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے راولپنڈی ایکسپریس کہے جانے والے سابق گیند باز شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کی دلی تمنا ہے کہ ان کے تیز ترین گیند بازی کرنے کا عالمی ریکارڈ کوئی کشمیری نوجوان توڑے۔ خانگی ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال کہ آپ کو امید ہے کہ سلمان ارشاد آپ کا تیز ترین گیند بازی کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سلمان 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک رہا ہے ۔ کل 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی بولنگ کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT