Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیز ترین150وکٹیں،یاسر شاہ نے وقار کا ریکارڈ برابر کردیا

تیز ترین150وکٹیں،یاسر شاہ نے وقار کا ریکارڈ برابر کردیا

ابو ظہبی۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹسٹ کرکٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔ انہوں نے ابو ظہبی ٹسٹ میں تھریمنے کو آؤٹ کرکے سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑ اجنہوں نے 28 میچوں میں 150 وکٹیں لیں تھیں جبکہ یاسر شاہ نے 27 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔دنیا میں سب سے زیادہ تیز 150وکٹیں لینے کاریکارڈ سابق انگلش فاسٹ بولر سڈنی برنیز کے نام ہے جنہوں نے 24 ٹسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔یاد رہے کہ وقاریو نس نے بھی 27 میچوں میں 150وکٹیں لی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT