Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیز رفتار سنچری پر مک کولم کو رچرڈس کی مبارکباد

تیز رفتار سنچری پر مک کولم کو رچرڈس کی مبارکباد

برینڈن نے ناقابل یقین بلندی پر پہنچ کرکھیل سے وداعی حاصل کی
نئی دہلی۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے شہرۂ آفاق افسانوی بیٹسمین ویوین رچرڈس نے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین وینڈن مک کولم کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں صرف 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتار سنچری بناتے ہوئے ناقابل قیاس عروج یا بلندی پر اپنے کھیل کو خیرباد کہے جانے پر ستائش کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔ رچرڈس اور پاکستان کے مصبالح الحق نے علیحدہ علیحدہ مقابلوں میں 56 گیندوں میں دُنیا کی تیز رفتار سنچری کا مشترکہ ریکارڈ بنایا تھا، جس کو مک کولم نے گزشتہ روز توڑ دیا جس پر رچرڈس نے کیوی کپتان کو ریکارڈ توڑنے والے اس شاندار کارنامہ پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوئٹہ گلیڈیٹرس کی طرف سے پوسٹ کردہ ٹوئٹر ویڈیو پیام میں رچرڈس نے کہا کہ ’’اس موقع پر مجھے برینڈن کو مبارکباد دینے دیجئے… مَیں گزشتہ کئی برسوں سے آپ (برینڈن مک کولم) کا مداح رہا ہوں۔ آپ نے بہت خوب کارنامہ کیا ہے‘‘۔ رچرڈس نے مزید کہا کہ ’’اگر انفرادی بات ہوتی تو آپ اپنی زندگی میں جو کچھ کارنامے کئے ہیں، اس سے بھی کہیں زیادہ آگے بڑھ سکتے ہیں‘‘۔ رچرڈس نے 1986ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT