Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار سے موٹر سائیکل چلانے والا سافٹ ویر انجینئر ہلاک

تیز رفتار سے موٹر سائیکل چلانے والا سافٹ ویر انجینئر ہلاک

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) تیز رفتار گاڑی چلانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ علاقہ مادھا پور میں بے ڈھنگے طریقے سے گاڑی چلا رہا تھا۔ مادھاپور پولیس کے بموجب 27 سالہ جی سوری متوطن ہریانہ مادھاپور میں واقع ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا، آج صبح وہ موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی پھسل گئی اور وہ گر پڑا۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مادھاپور نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT