Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار کار نے مزدور کو روند دیا

تیز رفتار کار نے مزدور کو روند دیا

حیدرآباد ۔ /10 اگست (سیاست نیوز) بوئن پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار روندنے کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 56 سالہ پی ناگیشور راؤ مقامی نرسری کا مزدور تھا اور وہ فٹ پاتھ پر محو خواب تھا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے روند دیا ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران فوت ہوگیا تھا ۔ پولیس بوئن پلی نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT