Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / تیز رفتار کار کلاس روم میں گھس گئی، دو طلباء ہلاک

تیز رفتار کار کلاس روم میں گھس گئی، دو طلباء ہلاک

سڈنی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی کے ایک اسکول میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بارے میں شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ ایک تیز رفتار کار ایک کلاس روم میں گھس گئی جس میں دو نوجوان طالب علم ہلاک ہوگئے۔ بانسیکا روڈ پبلک اسکول میں یہ دردناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ایک تیز رفتار کار اسکول کی عمارت سے ٹکرا گئی اور جس کلاس میں کار گھسی تھی وہ کلاس روم لکڑی کا بنا ہوا تھا۔ دریں اثناء نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ کمشنر اسٹیورٹ اسمتھ نے بتایا کہ کار تیز رفتاری سے کلاس روم میں داخل ہوگئی جس میں کئی طلباء زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری ویسٹ میڈ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں دو نوجوان طالب علم زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جن کی عمریں 8 سال بتائی گئی ہے جبکہ مزید 18 بچوں کے شدید زخموں کا بھی ہاسپٹل میں علاج کیا گیا ہے۔ کار چلانے والی ایک خاتون تھی جن کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے اس کے مختلف ٹسٹ لئے جارہے ہیں کہ آیا حادثہ کے وقت وہ نشہ میں تھی یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT