Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /20 نومبر (سیاست نیوز)  چیتنیہ پوری علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے بھوانی نگر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ محمد فیروز ولد محمد غوث ساکن تالاب کٹہ اپنے دو دوست محمد رضوان اور توفیق عالم کے ہمراہ کل دوپہر چیتنیہ پوری علاقہ سے گزررہا تھا کہ یو ٹرن لینے کے دوران تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں محمد فیروز شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ چیتنیہ پوری پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT