Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار گاڑی چلانے پر کار ضبط

تیز رفتار گاڑی چلانے پر کار ضبط

حیدرآباد 17 / مئی (سیاست نیوز) تیز رفتاری سے کار چلانے والے ایک نوجوان تاجر کے خلاف ؎بنجارہ ہلز ٹریفک پولیس کارروائی کرتے ہوئے اس کی گاڑی کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیپک ومشی کل رات دیر گئے جوبلی ہلز چیک پوسٹ تا این ٹی آر اسٹیٹ کے درمیان اپنی ووکس ویگن کار AP13AD-0025 کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس بنجارہ ہلزنے کارروائی کرتے ہوئے اس کا تعاقب کیا اور بعدازاں اسے کے بی آر پارک چوراہے کے قریب روک لیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے دیپک ومشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری اور بے ڈھنگی طور پر کار چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں اس کے خلاف کارروائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT