Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / تیستاسیتلواد نے فساد متاثرین کو دھوکہ دیا : گجرات پولیس

تیستاسیتلواد نے فساد متاثرین کو دھوکہ دیا : گجرات پولیس

ممبئی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس نے آج بمبئی ہائیکورٹ سے کہاکہ سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور اُن کے شوہر جاوید آنند نے 2002 ء کے گودھرا فساد متاثرین کو دھوکہ دیا اور فساد متاثرین کے نام پر جمع شدہ چندوں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کیا۔ گجرات پولیس نے میاں بیوی دونوں کی کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی مخالفت کی جس میں اُنھوں نے فن

ممبئی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس نے آج بمبئی ہائیکورٹ سے کہاکہ سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور اُن کے شوہر جاوید آنند نے 2002 ء کے گودھرا فساد متاثرین کو دھوکہ دیا اور فساد متاثرین کے نام پر جمع شدہ چندوں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کیا۔ گجرات پولیس نے میاں بیوی دونوں کی کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی مخالفت کی جس میں اُنھوں نے فنڈس میں مبینہ تغلب کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی اپیل کی تھی جس کے خلاف احمدآباد کرائم برانچ کے سائبر کرائم سیل کی یہ درخواست دائرکی گئی ہے۔

ایس آئی ٹی فسادات ملزم کیلئے
وارنٹ جاری کروانے کی خواہاں
مظفر نگر۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر کے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم(SIT) نے فسادات کے ایک ملزم سبودھ کمار کو یہاں لائے جانے ایک مقامی عدالت سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کے خلاف وارنٹ کی اجرائی کرے۔سبودھ کمار کسی دیگر معاملہ میں فی الحال میرٹھ کی جیل میں محروس ہے۔ دریں اثناء ایس آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ 7مار چ کو سبودھ کمار کسی کا مبینہ قتل کرنے کے لئے باغپت گیا تھا جہاں پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں اسے گرفتار کرلیا گیا تھا اور بعد ازاں میرٹھ کی جیل میں محروس رکھا گیا تھا جبکہ گذشتہ سال جب سے فسادات پھوٹ پڑے تھے، اُس وقت سے سبودھ کمار کو مفرور بتایا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT