Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / تیستاسیتلواد کی گرفتاری پر حکم التواء

تیستاسیتلواد کی گرفتاری پر حکم التواء

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سپریم کورٹ نے آج سماجی کارکن تیستاسیتلواد اور ان کے شوہر کی گرفتاری پر کل تک کے لیے حکم التواء جاری کردیا ہے جب کہ گجرات ہائی کورٹ نے سال 2002 میں فسادات کے مہلوکین کی یاد میں گلبرگ سوسائٹی میں ایک میوزیم کی تعمیر کے لیے وصول کئے گئے فنڈس کے غبن سے متعلقہ کیس میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سپریم کورٹ نے آج سماجی کارکن تیستاسیتلواد اور ان کے شوہر کی گرفتاری پر کل تک کے لیے حکم التواء جاری کردیا ہے جب کہ گجرات ہائی کورٹ نے سال 2002 میں فسادات کے مہلوکین کی یاد میں گلبرگ سوسائٹی میں ایک میوزیم کی تعمیر کے لیے وصول کئے گئے فنڈس کے غبن سے متعلقہ کیس میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر قیادت ایک بنچ نے کہا کہ سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند کو کل تک کے لیے گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے گا جب کہ ان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔ سینئیر ایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت کو منہ زبانی بتایا کہ گجرات ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کئے جانے کے بعد مذکورہ جوڑے کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ جس پر سپریم کورٹ نے گرفتاری پر کل تک کے لیے روک لگادی ۔۔

TOPPOPULARRECENT