Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / تیسرا محاذ آئندہ حکومت تشکیل دے گا : پرکاش کرت

تیسرا محاذ آئندہ حکومت تشکیل دے گا : پرکاش کرت

لدھیانہ۔20اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے آج دعویٰ کیا کہ ملک میں شدید مخالف کانگریس لہر چل رہی ہے اس سے تیسرے محاذ کو فائدہ ہوگا‘ بی جے پی کو نہیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب بھول جایئے کہ ملک میں اس مرتبہ کانگریس کی حکومت ہوگی‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ حکومت تشکیل دینے کیلئے کانگریس کی تائید حاصل کریں گے ؟ ۔انہوں نے فوری جواب دیا کہ یہ فیصلہ کرنا کانگریس پارٹی کا کام ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ سیکولر فورس کی تائید کرے گی یا نہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہ وزیراعظم کے سابق مشیر سنجے یادو کی تحریر کردہ کتاب پر ان کی کیا رائے ہے تو سی پی آئی ایم لیڈر نے اس کتاب کو خالص موضوعاتی قرار دیا ۔

رائے بریلی میں مودی لہر نہیں ‘ مودی طوفان : اگروال
رائے بریلی۔30اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی کا مقابلہ کرنے والے بی جے پی امیدوار اجئے اگروال نے جو وکیل ہیں کہا کہ رائے بریلی میں’’ مودی لہر نہیں بلکہ مودی طوفان ‘‘ آیا ہوا ہے ۔ سپریم کورٹ کے وکیل جنہوں نے بوفورس اسکامس کے مقدمہ میں پیروی کی تھی ۔اس حقیقت سے قطعی خوفزدہ نہیں ہے کہ اس انتخابی حلقہ سے نہرو ۔گاندھی خاندان کے کسی فرد کے سوائے کوئی اور کبھی بھی منتخب نہیں ہوا سوائے ایمرجنسی کے بعد 1977ء میں جب کہ اندرا گاندھی کو جنتا پارٹی کے قائد راج نارائن نے شکست دی تھی۔سونیا گاندھی اس حلقہ سے 2004‘ 2006 اور 2009ء میں منتخب ہوچکی ہیں ۔ اجئے اگرال نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے ‘اس حلقہ میں پرینکا گاندھی عام جلسوں سے خطاب کررہی ہیں لیکن رائے دہندے جانتے ہیں کہ اس حلقہ کے دیگر امیدوارکون ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں مودی کی لہر چل رہی ہو لیکن یہاں رائے بریلی میں یہ ایک لہر نہیں بلکہ طوفان ہے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ عوام ہنوزبیروزگار ہیں ۔ دیہات کے دیہات روزگار سے مکمل طور پر محروم ہیں ۔ یہاں کے نوجوان روزگار کیلئے گجرات منتقل ہوچکے ہیں ‘ وہاں انہیں کام حاصل ہوا اور وہ اچھی تنخواہیں پارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT