Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / تیسرا ونڈے حیدرآباد میں؟

تیسرا ونڈے حیدرآباد میں؟

وشاکھاپٹنم ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست آندھراپردیش میں ہُدہُد طوفان کی وجہ سے صورتحال غیر یقینی ہے لیکن بی سی سی آئی نے آج واضح کردیا ہے کہ یہاں ویزاک میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 14اکٹوبر کو کھیلا جانے والا تیسرا ونڈے اپنے نظام العمل کے مطابق ہی منعقد ہوگا ۔ بورڈ کے سکریٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں کھلا

وشاکھاپٹنم ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست آندھراپردیش میں ہُدہُد طوفان کی وجہ سے صورتحال غیر یقینی ہے لیکن بی سی سی آئی نے آج واضح کردیا ہے کہ یہاں ویزاک میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 14اکٹوبر کو کھیلا جانے والا تیسرا ونڈے اپنے نظام العمل کے مطابق ہی منعقد ہوگا ۔ بورڈ کے سکریٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں کھلاڑی دوسرے مقام پر منتقل ہوسکتے ہیں لیکن ٹی وی کا عملہ اور دیگر اشیاء کا منتقل ہونا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ گمان کیا جارہا ہے کہ ہُد ہُد کی وجہ سے اگر آندھراپردیش میں حالات سازگار نہیں ہوئے تو کیا تیسرا ونڈے حیدرآباد میں منعقد ہوگا ؟ ۔ علاوہ ازیں تیسرا ونڈے ناقص موسم کی وجہ سے بارش کی نذر ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT