Tuesday , December 11 2018

تیسرا ونڈے میچ ، آسٹریلیا کو 6 وکٹس سے شکست T-20ہند ۔ آسٹریلیا

سڈنی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی 20 کے تیسرے اور آخری میچ میں ہندوستان نے آج آسٹریلیا کو 6 وکٹس سے شکست دے دی اور 3 میچس سیریز کا برابری پر اختتام ہوا۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی آرسی شارٹ نے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ ہندوستانی گیند باز کرونال پانڈے نے 164 رنز دے کر آسٹریلیا کے 4 وکٹس حاصل کئے۔ ویراٹ کوہلی (61 رنز) پر ناٹ آؤٹ رہے اور شکھر دھون نے 41 رنز بنائے۔ پہلا ونڈے میچ آسٹریلیا نے چار رنز سے جیت لیا تھا اور دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔ آسٹریلیا نے 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان سے 164 رنز بنائے جبکہ ہندوستان نے 4 وکٹس کے نقصان سے 19.4 اوورس میں 168 رنز بنائے۔ شکھر دھون کو پلیئر آف دی سیریز کا خطاب دیا تھا۔ ویراٹ کوہلی جنہوں نے (61 رنز) بنائے ان کی یہ 19 ویں نصف سنچری تھی۔ روہت شرما اور شکھر دھون نے مشترکہ طور پر 67 رنز جوڑے۔ ویراٹ کوہلی کے ایک چوے اور ایک چھکے کے باعث ہندوستان کا رن ریٹ جو گرچکا تھا، پھر سے دوبارہ ابھرا۔ ہندوستانی گیند باز بھونیشور کمار اور خلیل احمد کے اوور ہندوستان کیلئے مہنگے ثابت ہوئے۔ دونوں نے بناء کوئی وکٹ حاصل کئے 33 اور 35 رنز دیئے۔

TOPPOPULARRECENT