Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیسرا ٹوئنٹی 20 لاہور میں ہی ہوگا:نجم سیٹھی

تیسرا ٹوئنٹی 20 لاہور میں ہی ہوگا:نجم سیٹھی

لاہور۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکائی کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکن کرکٹ چیف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹیم پاکستان میں تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ نجم سیٹھی نے مزیدکہا کہ بی سی سی آئی کے خلاف جاری قانونی جنگ ضرور جیتیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں مجوزہ تیسرے ٹی ٹونٹی کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کیلئے سکیورٹی چیکنگ مکمل کر لی ہے۔دونوں ٹیمیں یو اے ای میں جاری سیریز کے بعد تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 29اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی ،لاہور میں میچ کھیلنے کے حوالے سے سری لنکائی کرکٹرز کو تحفظات ہیں لیکن بورڈ کھلاڑیوں کو راضی کرنے کیلئے پر امید ہے۔

TOPPOPULARRECENT