Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / تیسرا ٹی 20 میچ : انگلینڈ کیساتھ تیسرے میچ

تیسرا ٹی 20 میچ : انگلینڈ کیساتھ تیسرے میچ

میں ہندوستان پہلے بولنگ کرے گا
برسٹل (یوکے)۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج تیسرے اور آخری ٹی۔ 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ زخمی کھلاڑی بھوبنیشور کمار اور کلدیپ یادو کی جگہ دیب چہر جو پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور سدھارتھ کول کو شامل کیا ہے۔ انگلینڈ نے صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ بن اسٹورک کی جگہ جوروٹ کو لیا ہے۔ تین میچس کی یہ سیریز 1-1 کے برابر سطح پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں ویراٹ کوہلی (کیپٹن)، روہت شرما، شیکھر دھون، کے ایل راہول، سریش رائنا، مہیندر سنگھ دھونی، ہاردیک پانڈیا، نیرویندر چہل، دیپک چہر، سدھارتھ کول اور امیش یادو پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں اوین مورگن (کپتان)، جیس رائے، جوز بٹلر، الیکس ہالیس، جانی بیراسٹو، بن اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس جارڈن، لیام پلینکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT