Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / تیسری شادی کی خبروں کی عمران خان کی تردید

تیسری شادی کی خبروں کی عمران خان کی تردید

اسلام آباد ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر اور کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے آج کہاکہ وہ ایک خاتون کو شادی کی تجویز پہلے ہی پیش کرچکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس تجویز کو قبول کرلیں گی ۔ عمران خان کے ترجمان نے اپنے پیام میں کہا کہ عمران خان نے بشریٰ مینکاکو شادی کی تجویز پیش کی ہے جنہوں نے فیصلہ کرنے کیلئے مہلت طلب کی ہے ۔وہ اپنے ارکان خاندان سے اس سلسلہ میں مشورہ کرنا چاہتی ہیں ۔ عمران خان نے صحافت کے بعض گوشوں میں اپنی تیسری شادی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہوا ‘ کیونکہ یہ ایک خالص نجی اور حساس معامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس غلط خبر کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں جسے برسرعام شائع کیا گیا ہے کہ ان کی تیسری شادی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اس تردید کے بعد ان افواہوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی کی تجویز پر جواب کے منتظر ہیں اور اس کی قبولیت کے بعد ہی وہ کوئی اعلا ن کرسکیں گے ۔ عمران خان کی عمر 66سال ہے اور مینکا کی سابق شادی سے پہلے ہی ان کے بچے موجود ہیں ۔ یکم جنوری کو لاہور کے اخبارات نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر شائع ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT