Thursday , January 17 2019

تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) صنعت نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں کیرم بورڈ کھیلنے کے دوران پولیس کے دھاوے کی اطلاع پر تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے ایک خانگی ملازم کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ یوسف خان ساکن سلطان نگر 7 ستمبر کو ایرہ گڈہ میں تیسری منزل پر کیرم بورڈ کھیل رہے تھے کہ وہاں کے بعض افراد نے پولیس کا دھاوا ہونے کی اطلاع دی جس پر وہ عمارت سے چھلانگ لگادیا اوروہ شدید زخمی ہوگیاا ور دوران علاج فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT