Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / تیسرے محاذ کی تجویز فرقہ پرستوں کا ایجنڈہ ‘ مودی نے کے سی آر کو آلہ کار بنالیا

تیسرے محاذ کی تجویز فرقہ پرستوں کا ایجنڈہ ‘ مودی نے کے سی آر کو آلہ کار بنالیا

کانگریس کو اقتدار پر پنشن اسکیم کی بحالی ‘ نوجوانوں کو بیروزگاری بھتہ اور کسانوں کے قرض معافی کا وعدہ : صدر پردیش کانگریس

حیدرآباد 5مارچ ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اُتم کمار ریڈی نے شکست کا اندازہ ہوجانے کے بعد حکومت کی ناکامیوں سے عوامی توجہ ہٹانے تیسرے محاذ کا شوشہ چھوڑنے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا ۔ کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم بحال کرنے بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ 3ہزار روپئے بیروزگاری بھتہ فراہم کرنے کسانوں کے 2 لاکھ تک قرضہ معاف کرنے ‘ٹی آر ایس حکومت کے بدعنوانیوں کی تحقیقات کرانے اور قصورواروں کو جیل بھیجنے کا اعلان کیا ‘ آرمور اور بالکنڈہ میں منعقدہ ’ پرجا چیتنیہ یاترا ‘ کے جلسوں سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر سکریٹری اے آئی سی سی وی ہنمنت راؤ ‘ سابق اسپیکر سریش ریڈی اور صدر نظام آباد کانگریس طاہر بن حمدان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوامی اعتماد کھوچکی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کا ایک بھی ایم پی کامیاب نہیں ہوگا ۔ ٹی آر ایس سروے میں واضح ہوگیا کہ کانگریس کو 70 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ کانگریس کی بس یاترا شروع ہونے کے بعد کانگریس کیڈر میں ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے ۔ حکومت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے عوام رضاکارانہ طور پر جلسوں میں شریک ہورہے ہیں ۔ ٹی آر ایس نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ان میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے مائنڈ گیم کے طور پر حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے تھرڈ فرنٹ کا اعلان کیا ہے ‘ جو فرقہ پرست طاقتوں کا ایک ایجنڈہ ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کی این ڈی اے سے علحدگی کی دھمکی کے بعد وزیراعظم مودی کے سی آر کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے نیا سیاسی تماشہ کررہے ہیں ۔ سکریٹریٹ کو نا پہنچنے والے کے سی آر تھرڈ فرنٹ کے آر میں آر ایس ایس کے خفیہ ایجنڈے کو پروان چڑھارہے ہیں ۔ اس سے عوام کو ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ اسمبلی و کونسل کے بجٹ سیشن میں کانگریس اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی ۔ پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی مسائل پر حکومت کو جھنجھوڑنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ سرکاری ایمپلائیز کی پنشن اسکیم بحال کرنے کا کانگریس کے انتخابی منشور سے وعدہ کیا جائے گا ۔ سرکاری و خانگی شعبوں میں نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کئے جائیں گے ۔ بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ 3ہزار روپئے بیروزگاری بھتہ فراہم کیا جائے گا ‘ کسانوں کے 2لاکھ روپئے تک قرضہ جات معاف کئے جائیں گے ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 8 پر )

TOPPOPULARRECENT