Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تیسرے محاذ کی تشکیل کیلئے کے سی آر کا اعلان محض ڈرامہ

تیسرے محاذ کی تشکیل کیلئے کے سی آر کا اعلان محض ڈرامہ

کے ٹی آر کو چیف منسٹر بنانے کی کوشش، تلنگانہ سی پی آئی کمیٹی کا ردعمل
حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی آئی ریاستی کمیٹی نے صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے تھرڈ فرنٹ کی تشکیل سے متعلق کی جانے والی باتوں کا مضحکہ اُڑایا اور واضح طور پر کہاکہ کے سی آر درحقیقت اپنے فرزند کے ٹی راما راؤ کو چیف منسٹر عہدے کی ذمہ داری سونپنے کیلئے تھرڈ فرنٹ کا ڈرامہ کررہے ہیں۔ سی وینکٹ ریڈی سکریٹری تلنگانہ ریاستی سی پی آئی کمیٹی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست میں جمہوریت کو کچل دینے کی کوشش کرنے والے صدر ٹی آر ایس کو تھرڈ فرنٹ تشکیل دینے کا نہ ہی کوئی حق ہے اور نہ ہی وہ اس کے اہل ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قومی سطح پر بائیں بازو جماعتیں ڈیموکریٹک و سیکولرازم پر مبنی پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں و اقدامات کے علاوہ غیر جمہوری طرز عمل کے خلاف عوامی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ہی ملین مارچ طرز پر ایک اور ملین مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جوکہ ہزاروں کارکنوں و قائدین کی گرفتاری کے باوجود کامیاب رہا۔ انھوں نے پولیس کے ذریعہ ملین مارچ پروگرام میں حصہ لینے کی کوشش کرنے والے قائدین و کارکنوں کو گرفتار کرنے کی سخت مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT