Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تیسرے محاذ کے نریندر مودی ڈائرکٹر ، آر ایس ایس پروڈیوسر

تیسرے محاذ کے نریندر مودی ڈائرکٹر ، آر ایس ایس پروڈیوسر

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو اداکاری کی ذمہ داری ، ریونت ریڈی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے تھرڈ فرنٹ پر سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ دو پیگ پینے کے بعد فرنٹ اور بیاک کی پہچان کرنے میں ناکام رہنے والے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے کیا تھرڈ فرنٹ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے ۔ عوام سے استفسار کیا ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اعلان کے اندرون 48 گھنٹے جے ایم ایم کے قائد ہیمنت سورین نے مستقبل میں کانگریس سے اتحاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کے سی آر کے خوابوں پر پانی پھیردیا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کانگریس کے بغیر تھرڈ فرنٹ کے وجود کو پانی کا بلبلہ قرار دیا ۔ ڈی ایم کے پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ اسٹالین نے ان کی پارٹی یو پی اے کی حلیف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے تھرڈ فرنٹ کو مسترد کردیا ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جو چیف منسٹر 4 سال تک سکریٹریٹ کی شکل نہیں دیکھی ان سے تھرڈ فرنٹ کی ذمہ داری کیسے سنبھالی جائے گی ۔ اقتدار حاصل کرنے کے 4 سال میں ٹی آر ایس حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا جس سے سماج کے تمام طبقات حکومت سے ناراض ہیں ۔ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کے سی آر نے تھرڈ فرنٹ کا نیا شوشہ چھوڑا ہے ۔ تلنگانہ کی تحریک میں آندھرا والوں کے خلاف تحریک چلانے والے کے سی آر آبپاشی پراجکٹس کے علاوہ دوسرے تعمیری کاموں کے کنٹراکٹس آندھرائی کنٹراکٹرس کو دے چکے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تھرڈ فرنٹ کے ڈائرکٹر وزیراعظم نریندر مودی ہے ۔ پروڈیوسر آر ایس ایس ہے اور اہم اداکاری کی ذمہ داری چیف منسٹر کے سی آر کو دی گئی ہے ۔ جنوبی ہند کی ریاستوں میں اپنے قدم جمانے کے لیے بی جے پی تمام تجربے کررہی ہے ۔ صدر تلگو دیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے مرکز کو آنکھیں دیکھانے کے بعد مودی نائیڈو کا متبادل تلاش کررہے تھے ۔ ان کی نظر کے سی آر پر پڑی اور انہوں نے بی جے پی کا آلہ کار بننے کے لیے تھرڈ فرنٹ تشکیل دینے کا اعلان کردیا ۔ ریونت ریڈی نے کے ٹی آر کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بتکماں ساڑیوں کی خریدی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں کرنے ، ریت مافیا کی مکمل سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT