Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / تیل بردار بحری جہاز عملہ کے ارکان کے ساتھ لاپتہ

تیل بردار بحری جہاز عملہ کے ارکان کے ساتھ لاپتہ

کوالالمپور ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملائشیائی تیل بردار جہاز جس پر 7.5 ملین لیٹر پٹرول لدا ہوا تھا، جنوبی مملکت کے جوہور کے مشرقی ساحل سے دورعملہ کے 22 ارکان کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تیل بردار جہاز ایم ٹی اورکیم ہارمونیا نے ملاکا سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جو اپنی منزل قوانتان کی جانب رواں دواں تھا کہ جمعرات کے روز وہ لاپتہ ہوگیا۔ دریں اثناء ملائشیا میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی (MMEA) آپریشن ڈائرکٹر (جنوبی ریجن) ابراہیم محمد نے بتایا کہ پٹرول کا وزن 6 ہزار ٹن تھا جس کی عالمی مارکٹ میں قیمت 15 ملین رنگیٹ ہے۔ علاوہ ازیں تیل بردار بحری جہاز پر عملہ کے 22 افراد سوار تھے، جن میں 16 ملائشیائی، 5 انڈونیشیائی اور ایک میانمار کا باشندہ شامل ہیں جن کی گمشدگی پر وزیراعظم نجیب رزاق نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT