Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / تیل کی بچتوں سے سماجی صیانت کی اسکیم کیلئے مالیہ کی فراہمی، مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کا بیان

تیل کی بچتوں سے سماجی صیانت کی اسکیم کیلئے مالیہ کی فراہمی، مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کا بیان

نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گذشتہ 6 سال میں سب سے کم ہوچکی ہیں اور ان کے ساتھ ہی ساتھ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہندوستان کو درآمدات پر خرچ کی جانے والی رقم کی بچت ہوگی۔ اس رقم کو سماجی صیانتی اسکیموں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ تیل کی قیمتوں کا انحطاط دولت کی ازسرنو تقسیم کی وجہ بنے گا۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک تیل استعمال کرنے والے ممالک سے خطیر رقم حاصل کررہے تھے۔ چنانچہ تیل کے صارف ممالک کو قیمتوں میں انحطاط سے فائدہ پہنچے گا۔ تیل کی قیمتیں 40 امریکی ڈالر فی بیارل ہوچکی ہیں اور یہ تیل کی اقل ترین قیمت کا ایک ریکارڈ ہے۔ تیل سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ بدقسمتی سے ہندوستان نہ تو تیل پیدا کرتا ہے اور نہ اس سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کرتا ہے۔ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہندوستان پر کچھ اثر مرتب ہوگا تو وہ یہی ہیکہ اس طرح بچ جانے والی رقم کو سماجی صیانت اور انفراسٹرکچر کے قیام کی اسکیموں کیلئے خرچ کیا جاسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT