Monday , June 18 2018
Home / دنیا / تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ملک کی معیشت کیلئے خوش آئند : وائیٹ ہاؤس

تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ملک کی معیشت کیلئے خوش آئند : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہیکہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں نہ صرف امریکی معیشت بلکہ درمیانی طبقہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے لئے بھی ایک خوش آئند علامت ہے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کل کہا کہ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس پر ہم پہلے سے ہی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم نے اس کے بارے میں گذشتہ سال کے اختتام پر ضرور کچھ نہ کچھ کہا تھا۔ ہم ایسے تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کوئی بھی پالیسی امریکہ کی معیشت پر کس قدر اثرانداز ہوتی ہے اور تیل کی قیمتوں میں گراوٹ بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے جس پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT